خضدار: لیویز فورس کی بڑی کاروائی پراسرار قتل کا معمہ حل،قتل میں ملوث دو ملزمان گرفتار،ملزمان کی نشاندہی پر مقتول کا رکشہ سوراب سے برآمد اسسٹنٹ کمشنر خضدار عبدالمجید سربرہ نے لیویز ہیڈ کوارٹر خضدار میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 16 جولائی کو رفیق رند نامی ایک رکشہ ڈرائیور کو نا معلوم ملزمان چاکو کے وارسے قتل کرکے اس کے رکشہ کو بھی ساتھ لے گئے تھے۔
ڈپٹی کمشنر خضدار ڈاکٹر طفیل بلوچ کی ہدایت اور میری نگرانی میں اس اندھے قتل کے محرکات اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے انٹیلی جنس بنیادوں پر دن رات محنت کرنے پر ہم نے خفیہ اطلاع پر سب تحصیل باغبانہ میں ایک کاروائی کے دوران ملزم جمیل احمد ولد محمد اسماعیل کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی جس پر ملزم نے قتل کا عتراف اف کرتے ہوئے شریک جرم ساتھی کا نام بھی بتایا اس کی نشاندہی پر دوسرے ملزم فرید احمد ولد عبدالحمید کو بھی گرفتار کر کے شامل تفتیش کر دیا گیا۔
دونوں ملزمان کی نشاندہی پر لیویز فورس نے مقتول رفیق رند کا رکشہ ضلع سوراب سے برآمد کر لی اسسٹنٹ کمشنر خضدار عبدالمجید سرپرہ کا کہنا تھا کہ اندھے قتل کا معمہ حل کرنا لیویز فورس کے لئے ایک چیلنج تھا جسے لیویز فورس کے انٹیلی جنس ونگ نے بڑی کامیابی سے حل کر دیا علاوہ ازیں کچھ عرصہ قبل بھی لیویز فورس نے مضبوط انٹیلی جنس بنیاد پر زیدی میں قتل ہونے والے ایک شخص کے قاتلوں کو بھی گرفتار کیا تھا۔