|

وقتِ اشاعت :   August 15 – 2020

خضدار: کینسر نے خضدار کے اور ایک نوجوان کی زندگی چھین لی کینسر کے مرض کا مقابلہ کرتے ہوئے 25 سالہ مقبول مینگل انتقال کر گیا تفصیلات کے مطابق خضدار،وڈھ،نال اور زہری کے علاقوں میں کینسر کی مرض شدت سے پھیل رہی ہے اس وقت بھی خضدار میں متعدد مریض کینسر کا مقابلہ کر رہے ہیں ان مریضوں ایک مریض بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی رہنماء ڈاکٹر رحیم مینگل کے فرزند25 سالہ مقبول احمد غلامانی تھے۔

جو ایک سال تک کینسر کا مقابلہ کیا مگر کینسر کے ہاتھوں شکست کھا کر ہمیشہ ہمیشہ کے لئے اس دنیا سے رخصت کر گیا مقبول مینگل کو آہو و سسکوں میں کلی جعفر آباد کے مقامی قبرستان پر سپرد خاک کر دیا گیا واضح رہے کہ خضدار شہر اور مختلف تحصیلوں میں کینسر کی بیماری انتہائی شدت سے پھیل گئی ہے اور اس وقت ضلع خضدار میں کینسروں کے درجن بھر سے زاہد مریض اس مرض کا مقابلہ کر رہے ہیں۔

ان مریضوں میں تحصیل وڈھ سے تعلق رکھنے والا عبدالکبیر بھی ہے عبدالکبیر بستر مرگ پر ہیں انہوں نے حکومت،سردار اختر جان مینگل،و مخیر حضرات سے تعاون کی اپیل کی ہے۔