|

وقتِ اشاعت :   August 15 – 2020

حب: حب سٹی پولیس نے چند روز میں ہی قتل کا معمہ حل کر دیا،پانچ روز قبل آلہ آباد ٹاؤن میں گھر سے ملنے والی تشدد زدہ لاش کا ملزم سجاول سندھ سے گرفتار کر لیا گیا ہے جس نے اعتراف جرم بھی کر لیا ہے۔ایس ایچ او حب سٹی عطا اللہ نمانی نے میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے10اگست کو حب کے علاقے الہ آباد ٹاؤن میں گھر سے پرتشدد زدہ لاش ملنے کے بعد مقدمہ درج کرکے قاتل کی تلاش شروع کردی تھی۔

گزشتہ روز قتل کے ملزم میر حسن کو سندھ کے علاقے سجاول سے گرفتار کر لیا گیا ہے جس نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا ہے کہانہوں نے 5لاکھ روپے لے کر مقتول کو قتل کیا۔ دریں اثناں ایس ایچ او حب سٹی عطا اللہ نمانی کی بروقت کاروائی پر عوامی حلقوں کا پولیس پر اعتماد بحال ہوا ہے جبکہ اس اقدام پر ایس ایچ او عطا اللہ نمانی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہاہے کہ موصوف کی بروقت درست اور اہم کاروائی سے پولیس کا مورال بلند و قانون کی بالادستی قائم ہوئی ہے۔