|

وقتِ اشاعت :   August 16 – 2020

کراچی: کراچی میں دوسری اسٹریٹ لائبریری قائم کر دی گئی کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے یوم آزادی کے موقع پر دوسری اسٹریٹ لائبریری کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈی ایم سی جنوبی کے چیئرمین ملک محمد فیاض اعوان، وائس چانسلر شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی اختر بلوچ، لیاری کے دانشور رمضان بلوچ، اور دیگر بھی موجو د تھے۔۔ دوسری اسٹریٹ لائبریری جو ملک کی بھی دوسری اسٹریٹ لائبریری ہے۔

ضلعی بلدیہ جنوبی کے تعاون سے قائم کی گئی ہے۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کمشنر کراچی نے کہا کہ کراچی میں عام افراد کی کتابوں تک رسائی کوآسان بنانے اور مطالعہ کو فروغ دینے کے مقصد سے کراچی انتظامیہ کی شروع کی جانے والی یہ کوشش جاری رہے گی دیگر مقامات پر اسٹریٹ لائبریریاں قائم کی جائیں گی۔ نارتھ ناظم آباد،میں ایک لائبریری کی تعمیر شروع کر دی گئی ہے۔

اور اس کا سنگ بنیا دبھی انھون نے گذشتہ دنوں رکھ دیا ہے۔ گارڈن اور ملیر میں بھی لائبریریوں کے قیام کے لئے اقدامات کئے گئے ہیں۔ کمشنر نے کہا اسٹریٹ لائبریری کے اقدام کو شہریوں نے پسند کیا ہے کراچی انتظامیہ کی جانب سے کمشنر کارنر پر قائم کی گئی لائبریری کو معاثرہ کے ہر طبقہ نے سراہا ہے۔ چیف سیکریٹری سندھ ممتاز علی شاہ نے پہلی اسٹریٹ لائبریری کا افتتاح کیا تھا۔ انھوں نے کہا کہ کتابوں کی آج بھی بہت اہمیت ہے انٹرنیٹ کے دور کے باوجود کتابوں کی آج بھی بہت اہمیت ہے۔

انٹر نیٹ کتابوں کا متبادل نہیں انٹر نیٹ سے معلومات ضرور ملتی ہیں لیکن علم کتابوں سے حاصل ہوتا ہے۔انھوں نے کہا کہ لیاری کے لوگوں نے اسٹریٹ لائبریری کا جس طرح خیر مقدم کیا ہے اس سے ان کی کتابوں سے وابستگی اور شوق کا اظہار ہو تا ہے۔

انھوں نے امید ظاہر کی کہ وہ لیاری کے لوگ لائبریری کی خود دیکھ بھال کریں گے اس سے لیاری کے بچوں کو فائدہ ہوگا لائبریری میں معلومات، ادب تاریخ کتابیں رکھی گئی ہیں اور ان میں مسلسل اضافہ ہوتار ہے گا۔ انھوں نے روٹری کلب کا شکریہ ادا کیا جنھوں نے پانچ سو کتابوں کا تحفہ دیا اور آئندہ بھی دیں گے۔ انھوں نے لوگوں سے کہا کہ ضلعی بلدیہ جنوبی لائبریری کی نگرانی کرے گی۔