تربت:مکران ہائی کورٹ بار گزشتہ دنوں رونما ہونے والے انسانیت سوز اور دلسوز واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کر تی ہے جس میں ایک نہتے شہری اور کراچی یونیورسٹی کے طالب علم محمد حیات کو بلا وجہ والدین کے سامنیگولیاں مار کر بے دردی سے قتل کیا گیا۔
مکران ہائی کورٹ بار یہ سمجھتی ہے کہ سزا و جزا کا حق قادر مطلق کے بعد عدالتوں کے سوا کسی دیگر شخص کو حاصل نہیں ہے اس لئے قانون کو ہاتھ میں لینے والوں اور انکے ہمراہوں کے خلاف سخت کاروائی ہونی چاہیے تاکہ سماجی ڈس بیلنس کو قابو کیا جاسکے۔ مکران ہائی کورٹ بار مزکورہ واقعہ کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے آج بروز پیر بمورخہ 17-08-2020 کو مکران بھر کی عدالتوں (ضلع پنجگور،ضلع کیچ،ضلع گوادر) میں ایک روزہ عدالتی کارروائیوں کی مکمل بائیکاٹ کا اعلان کرتی ہے۔البتہ ایمرجنسی نوعیت کے عدالتی کاروائیوں کو استثنیٰ حاصل رہے گی۔