اوتھل: لسبیلہ میں پولیو کی پانچ روزہ خصوصی مہم کا آغاز کردیاگیا،مہم کا آغاز ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حسن وقار چیمہ نے کیا،خصوصی مہم میں ایک لاکھ 15ہزار سے زائد بچوں کو پولیوکے قطرے اور وٹامن اے کی خوراک دی جائے گی،
مہم کے دوران کوروناوائرس کے حوالے سے تمام ترحفاظتی اقدامات اور ایس اوپیز کا خیال رکھا جائے گا،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر لسبیلہ ڈاکٹر آصف انور شاہوانی کی میڈیا بریفنگ،تفصیلات کے مطابق پیر کے روز ملک بھرکی طرح لسبیلہ میں بھی پولیو سے بچاؤ کی پانچ روز خصوصی مہم کا آغاز کردیا گیا اس حوالے سے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اوتھل میں ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حسن وقار چیمہ نے پانچ سال کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر مہم کا باقاعدہ آغاز کیا بعدازاں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر لسبیلہ ڈاکٹر آصف انور شاہوانی نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ لسبیلہ میں پولیو کی یہ خصوصی مہم 17اگست سے 21اگست تک جاری رہے گی
جس میں پیدائش سے لیکر پانچ سال کے 115806بچوں کو پولیوکے قطرے پلائے جائیں گے اور 6ماہ سے لیکر پانچ سال کے بچوں کو وٹامن اے کی خوراک بھی دی جائے گی انہوں نے کہاکہ اس مہم میں 235موبائل ٹیمیں 35فکسڈ سائیڈ 79 ایریا انچارچزاور 36یونین کونسل انچارجزحصہ لیں گے موبائل ٹیمیں ضلع بھر میں گھرگھر جاکر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی اس خصوصی مہم کے دوران کورونا وائرس سے بچاؤکیلئے بھی تمام ترحفاظتی اقدامات اور ایس اوپیز کا بھی ہرلحاظ سے خیال رکھاجائے گا اور تمام ٹیموں کو سرجیکل ماسک،ہینڈسینیٹائزرز دیئے جائیں گے
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر لسبیلہ ڈاکٹر آصف انور شاہوانی نے مزید بتایا کہ پولیو مہم کے دوران ٹیموں کی نگرانی کیلئے ضلعی انتظامیہ اور ڈبلیوایچ او کی طرف سے مانیٹر ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو ہریونین کونسل کی سطح پر انکی نگرانی کریں گی اس سلسلے میں تمام والدین سے اپیل ہے کہ وہ اپنے پیدائش سے لیکر پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلائیں اور گھرگھر آنے والی ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور اپنے علاقوں میں پولیو مہم کے بارے میں آگاہی دیں تاکہ کوئی بچہ پولیو کے قطرے پلانے سے رہ نہ جائے اگر کوئی بچہ پولیو کے قطرے پلانے سے رہ جائے تو اس کی اطلاع یونین کونسل انچارج یا ضلعی پولیو کنٹرول روم میں دی جائے تاکہ رہ جانے والے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائےجاسکیں
قبل ازیں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر لسبیلہ ڈاکٹر آصف انور شاہوانی اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اوتھل ڈاکٹرعبدالرزاق لاسی نے پانچ سال کے بچوں کو پولیو کے قطرے بھی پلائے۔