خاران: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے سابق رکن حاجی غلام حسین بلوچ نے شہدہ زہری شہید نواب امان اللہ خان زہری،علی مردان زہری، سکندر کورشان مشرف زہری و دیگر کو ان کی پہلی برسی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی میں مرکزی لیڈر شپ سمیت کارکنوں کے شہادت کی لمبی فہرست ہے جنہوں نے سرزمین بلوچستان کے سائل و سائل کے دفاع اور حق حاکمیت کی جہدوجہد میں جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
مگر اپنے موقف سے دستبردار نہیں ہوئے،انہوں نے کہا کہ شہید نواب امان اللہ خان زہری ایک قبائلی اور سیاسی شخصیت تھے جن کے شہادت سے اہل بلوچستان کو دلی دکھ ہوئی،انہوں نے کہا کہ شہید نواب امان اللہ زہری کی سیاسی جہدوجہد بلوچستان نیشنل پارٹی کے کارکنوں کے لئے مشعل راہ ہے کیونکہ انہوں نے محکوم و مظلوم عوام کے حقوق کی حصول میں جان کا نذرانہ پیش کیا۔
اور شہید نے پوری زندگی بلوچستان کے عوام کی سیاسی سماجی و قبائلی خدمات ادا کرتے ہوئے بی این پی کے ہردلعزیز قیادت سردار اخترجان مینگل اور ان کے کاروان کا شانہ بشانہ ہو کر پارٹی پرچم کو بلند سربلند رکھا حاجی غلام حسین بلوچ نے کہا کہ شہید نواب امان اللہ زہری کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں جو رہتی دنیا تک یاد رہیں گے حاجی غلام حسین بلوچ نے شہید امان اللہ زہری علی مردان زہری و دیگر شہدہ کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کرتے ہوئے ان کے خاندان سے دلی ہمددری کا اظہار کی ہے۔