|

وقتِ اشاعت :   August 19 – 2020

دالبندین: پاچنکوہ دوربن چاہ میں کام کرنے والی کمپنی BME مقامی ملازمین اور مزدوروں کے ساتھ تعصبانہ رویہ اور ناانصافیوں پرمبنی ظالمانہ پالیسیوں کے ذریعہ لوگوں میں اشتعال پیداکررہی ہے۔نیشنل پارٹی چاغی کے پریس ریلیز میں کہاگیا ہے کہ چاغی میں موجود تمام مائنز کمپنیاں ایک طرف مقامی لوگوں اور ملازمین کا استحصال کررہی ہے دوسری جانب کمپنیوں میں موجود غیرمقامی افسران نے کرپشن کا بازار گرم کرکے لوٹ مار میں مصروف ہے۔

دوربن چاہ پاچنکوہ اورنوکنڈی میں گذشتہ کئی سالوں سے کام کرنے والی کمپنی بولان مائننگ انٹرپرائزز(BME)جوکہ بلوچ دشمنی پر مبنی پالیسیوں پر عمل پیرا ہوکربلوچ وسائل کو لوٹنے میں مصروف عمل ہیں اربوں روپے کمانے والی کمپنی نے دوربن چاہ مشکی چاہ امے نوکنڈی اوردیگرعلاقوں میں کوئی ترقیاتی کام سوشل سیکٹر کے تحت نہیں کئے ہیں نوکنڈی آفس میں موجود تمام مقامی ملازمین کو گذشتہ دس بارہ سالوں سے کنٹریکٹ پر چلائی جارہی ہے۔

انھیں مستقل کرنے پر لیت ولعل سے کام لے رہی ہے اوراب کمپنی نجکاری کی سازش کرکے ہمیشہ کے لئے مقامی ملازمین اور مزدوروں کے لئے مستقلی کے دروازے بندکرناچاہتی ہے نوکنڈی آفس کے انچارج ایک طرف مختلف طریقوں سے کرپشن کررہی ہے دوسری جانب مقامی ملازمین پرغنڈہ گردی کرکے انھیں جان سے مارنے کی دھمکیاں اور غلیظ زبان استعمال کررہی ہے جوکہ ناقابل معافی اور ناقابل برداشت ہے۔

بیان میں مزیدکہاگیا ہے کہ BME کمپنی گذشتہ کئی سالوں سے نوکنڈی اورخضدار میں کام کرکے اربوں روپے کمارہی ہے مگر کوئٹہ ہیڈآفس میں نہ خضدار سے کوئی ملازم رکھی گئی ہے اور نہ ہی ضلع چاغی سے اسی وجہ سے کرپشن کابازارگرم رکھاگیاہے پاچنکوہ میں مزدوروں سے انتہائی ظالمانہ طریقوں اورغلامانہ طرزپر10 تا16 گھنٹے انتہائی کم اجرت پر کام لے کراوورٹائم تک نہیں دے جارہی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ چاغی کے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مل کر BME کمپنی کے استحصالی پالیسیوں افسران کی غنڈہ گردی اور کرپشن اور مقامی ملازمین کے ساتھ جاری ناانصافیوں سے آگاہ کرکے متفقہ احتجاجی لائحہ عمل طے کریگی اور نیشنل پارٹی سے تعلق رکھنے والے سینیٹرز سے ملاقات کرکے تمام صورتحال سے آگاہ کرے گی۔