اوتھل: محکمہ تعلیم کی زمین پرقبضے کے خلاف جی ٹی اے لسبیلہ کا احتجاج،لسبیلہ بھرسے سینکڑوں اساتذہ کی شرکت،احتجاجی ریلی نکالی گئی،شرکاء کی قبضہ مافیا کے خلاف زبردست نعرے بازی،ڈپٹی کمشنر لسبیلہ اور تحصیلدار اوتھل کے جی ٹی اے کے رہنماؤں سے مذاکرات،سرکاری زمینوں پر کسی کو قبضہ کرنے کی ہرگزاجازت نہیں دی جائے گی ڈپٹی کمشنر لسبیلہ کی اساتذہ کو یقین دہانی،تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس سے منسلک محکمہ تعلیم کی زمین پر قبضہ مافیا کی جانب سے قبضہ کئے جانے کیخلاف گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن لسبیلہ کی جانب سے ایک بہت بڑی احتجاجی ریلی نکالی گئی
جس میں ضلع بھر سے سینکڑوں اساتذہ نے شرکت کی ریلی کی قیادت جی ٹی اے لسبیلہ کے صدر عبدالعزیز رونجھو،چیئرمین محمد بخش لاسی،جنرل سیکرٹری عبدالواحدسومرو کررہے تھے ریلی محکمہ تعلیم اوتھل کے دفتر سے نکالی گئی ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھارکھے تھے اور قبضہ مافیا کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے اور مین قومی شاہراہ کا گشت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر لسبیلہ کے دفترپہنچے جہاں پر ریلی نے ایک بہت بڑے جلسے کی شکل اختیارکرلی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن لسبیلہ کے جنرل سیکرٹری عبدالواحدسومرو،عبدالغنی بلوچ،ولی محمد موندرہ،پیر غلام شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ تعلیم لسبیلہ کی زمین پر قبضہ کرنے کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور محکمہ تعلیم کی اراضی واگزار کرنے تک کسی صورت چین سے نہیں بیٹھیں گے
اس دوران تحصیلدار اوتھل عبدالسلام پیچوہوجی ٹی اے کے نمائندوں سے مذاکرات کیلئے آئے جس پر جی ٹی اے کے رہنما انکے ساتھ ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حسن وقار چیمہ سے مذاکرت کیلئے انکے دفترپہنچے جہاں پر ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حسن وقار چیمہ نے گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن لسبیلہ کے رہنماؤں کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ محکمہ تعلیم سمیت کسی بھی سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے کی کسی کواجازت نہیں دی جائے گی اور جی ٹی اے کے مطالبات کو حل کرنے کی حتی المقدور کوشش کی جائے گی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لسبیلہ نے تحصیلدار اوتھل عبدالسلام پیچوہو کو فوری طورپر محکمہ تعلیم کی زمین پر قبضے کے خلاف رپورٹ بناکرپیش کرنے کے احکامات دیئے۔