کراچی: بلوچ یکجتی کمیٹی کراچی کے ذمہ داران نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہید حیات بلوچ ایک طالب علم تھے جنہیں طاقت کے زور پہ تحفظ فراہم کرنے والے اداروں نے تشدد کے بعد والدین کے سامنے شہید کردیا۔
حیات بلوچ کی سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں تشدد نے طالب علموں میں خوف کی فضا کو جنم دیا ہے جسکی وجہ سے طالب علم اپنے مستقبل کے حوالے شدید تشویش میں مبتلا ہے۔
ذمہ داران نے کہا کہ بلوچ یکجتی کمیٹی کراچی،بلوچ اسٹوڈنٹس ایجوکیشنل آرگنائزیشن کے ملک گیر احتجاج کی بھرپور حمایت کرتی ہے اور بروز ہفتہ کراچی میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں بھرپور شرکت کریں گی۔
شہید حیات کی یاد میں کراچی کے علاقوں ملیر،لیاری،گولیمار اور جہانگیر روڈ میں بروز اتوار شمعیں روشن کئے جائینگے۔
بلوچ یکجتی کمیٹی کراچی تمام انسان دوستوں سے اپیل کرتی ہے کہ وہ بروز ہفتہ ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں بھرپور شرکت کرکے حیات بلوچ کو انصاف دلانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں
بلوچ یکجتی کمیٹی کا بی ایس ای او کے احتجاجی تحریک کی حمایت۔ حیات بلوچ کی یاد میں شمعیں روشن کئے جائیں گے
وقتِ اشاعت : August 21 – 2020