کوئٹہ: سیکرٹری صحت بلوچستان دوستین خان جمالدینی کا صبح 8:20am پر سول ھسپتال کوئٹہ کا اچانک دورہ۔ شعبہ امراض اطفال , شعبہ امراض نسواں , شعبہ امراض جراحی ,شعبہ جراحی دماغ و اعصاب,شعبہ ناک کان گلہ,جنرل ,ای این ٹی اور ایمرجنسی آپریشن تھیٹرز کا دورہ کیا۔دورہ کے موقع اسٹاف آفیسر شوکت زہری بھی ھمراہ تھے۔
جہاں پر انہوں نے اکثر وارڈز میں ڈیوٹی سے ڈاکٹرز اور دیگر عملہ غیر کو حاضر پایا گیا۔جس پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔اور غیر حاضر عملے کو وارننگ لیٹر جاری کرنے کے احکامات جاری کیے۔
سیکرٹری صحت نے ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرز اور دیگر عملے کی حوصلہ افزائی کی اور شاباشی دی ۔ اورسرجری وارڈ میں صفائی کی ابتر صورتحال پر صفائی کرنے والے عملے کی سرزنش کی۔ دورے کے دوران
گفتگو کرتے ہوئے انہوں نےکہا صوبے کے سب سے بڑے ھسپتال میں صفائی کا نظام 24 گھنٹے جاری رکھنا ضروری ھے۔فرائض میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گے۔ ای این ٹی آپریشن تھیٹر میں نیوروسرجری کے سرجنز سے ملاقات کی اور آج ھونے والے مریضوں کے آپریشن کے بارے میں تفصیلات معلوم کی .عوام کو علاج و معالجے کی معیاری سہولیات فراھم کرنے کے لیے ھر ممکن وسائل بروےکار لاے جاے گے۔