تربت: کوآرڈینیٹرٹو وزیراعلی بلوچستان میر عبدا لرؤف رند کی ضلع کیچ کے 114 برطرف اساتذہ کی بحالی کے حوالے سے چیف سیکرٹری بلوچستان کپٹن (ر) فضیل اصغر سے ٹیلیفونک رابطہ۔??چیف سیکرٹری بلوچستان نے برطرف اساتذہ کی بحالی کے لیے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ میں نے دوران حالیہ دورہِ کیچ یہ وعدہ کیا تھاکہ برطرف اساتذہ کی بحالی کے لیے اقدامات اٹھاؤں گا۔
اس پر قائم ہوں انہوں نے مزید کہا کہ آج ہی برطرف اساتذہ کی کیس کا جائزہ لوں گا مزید احکامات جاری کرونگا،??واضح رہے کہ کیچ کے برطرف اساتذہ کی بحالی کے لیے میر عبدالرؤف رند روزِ اوّل سے کوششیں کررہے ہیں،اس سے قبل بھی میر عبدالرؤف رند نے چیف سیکرٹری بلوچستان کے دورہِ کیچ سے قبل ان سے رابطہ کرکے سارے معاملات سے مکمل بریف کیا تھا۔
اور کوئٹہ میں بھی وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان، صوبائی وزیرتعلیم سردار یارمحمد رند، چیف سیکرٹری فضیل اصغر اورسیکرٹری تعلیم سے یہ معاملہ متعدد بار زیربحث لاچکے ہیں، اور بحالی تک کوششیں جاری رکھے گے۔