نوشکی: ڈپٹی کمشنر نوشکی کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ کی خصوصی تعاون سے نوشکی پریس کلب میں لائبریری قائم کردیا گیا، گزشتہ روز نوشکی پریس کلب کے کابینہ اجلاس میں لائبریری بلوچستان کے نامور صحافی صدیق بلوچ کے نام سے منصوب کردیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر نوشکی جمیل احمد بلوچ صحافی صدیق بلوچ لائبریری پریس کلب نوشکی کا جلد ہی افتتاح کرینگے، علاوہ ازیں نوشکی پریس کلب کے ترجمان نے نوشکی اور بلوچستان کے تمام مکتبہ فکر کے لوگوں سے صدیق بلوچ لائبریری پریس کلب نوشکی کیلئے اپنی کتابیں عطیہ کرنے کی اپیل کی ہے۔