دالبندین: دالبندین میں صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر محمدعارف محمدحسنی کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد کی جانب سے گزشتہ شب کلی خدائے رحیم دالبندین میں محمد حسنی ہاؤس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں وہاں سیکورٹی پر ماور پولیس اہلکار عبدالباسط زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر پرنس فہد اسپتال دالبندین منتقل کردیا گیا۔
جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں کوئٹہ ریفر کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق گاڑی میں سوار ملزمان نے محمدحسنی ہاؤس کے مرکزی دروازے پر پستول سے فائرنگ کی اور پھر فرار ہوگئے۔ ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔ دالبندین پولیس نے وہاں تعینات لیویز اہلکار کی مدعیت میں واقعے کی رپورٹ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی۔