|

وقتِ اشاعت :   August 24 – 2020

کوئٹہ :وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے چیئرمین واپڈالیفٹیننٹ جنرل (ر)مزمل حسین کی ملاقات جس میں صوبائی وزراءمیر طارق مگسی اور میر سلیم کھوسہ بھی ملاقات میں موجودتھے
ملاقات میں نولنگ ڈیم ضلع جھل مگسی کی تعمیر اور کچھی کنال کی تکمیل و توسیع سے متعلق امور پر بات چیت ہوا ملاقات میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ صوبے کے آبی زخائیر کی تعمیر وترقی سے لاکھوں ایکڑ اراضی زیر کاشت لائی جا سکتی ہے اور کچھی کنال کا منصوبہ صوبے کی معاشی صورتحال اور روزگار کے مواقعوں کی بنیاد ثابت ہوگاانہوں نے مزید کہا کہ آبی زخائیر کی تعمیر سے بلوچستان ملک کی غذاءاجناس کی ضروریات پوری کر سکتا ہے
اور ملاقات میں چیئرمین واپڈالیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین نے کہا کہ نولنگ ڈیم منصوبے کے ٹینڈر جلد کر دی جائیں گے منصوبے سے لاکھوں ایکڑ فٹ پانی زخیرہ ہو گااورنولنگ ڈیم سے بجلی بھی پیدا ہو گی کچھی کنال کے فیز 1 کے بقایا کام کو جلد مکمل کیا جائے گا