اوتھل:وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر لسبیلہ میں اسپورٹس کمپلیکس بنانے کیلئے سپرنٹنڈنٹ انجینئروڈپٹی پروجیکٹ ڈائریکٹرمحمد شفیع مینگل اوتھل پہنچ گئے جہاں پر انہوں نے ڈپٹی کمشنر لسبیلہ کے ہمراہ اسپورٹس کمپلیکس کا دورہ کیا،
اسپورٹس کمپلیکس کی کل لاگت ایک ارب روپے سے زائد ہے جبکہ پہلے فیز میں 40کروڑ سترلاکھ روپے کی لاگت سے تعمیراتی کام کا آغاز کیا جائے گا ڈپٹی کمشنر لسبیلہ و سپرنٹنڈنٹ انجینئر کی صحافیوں سے گفتگو،تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی ہدایت پر لسبیلہ کے ضلعی ہیڈکوارٹر اوتھل میں اسپورٹس کمپلیکس بنائے جانے کے حوالے سے سپرنٹنڈنٹ انجینئروڈپٹی پروجیکٹ ڈائریکٹرمحمد شفیع مینگل اوتھل پہنچے اور انہوں نے ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حسن وقار چیمہ کے ہمراہ اسپورٹس کمپلیکس کا دورہ کیا
اور جگہ کا معائنہ کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حسن وقارچیمہ اور سپرنٹنڈنٹ انجینئرمحمد شفیع مینگل نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے صوبے بھر میں کھیلوں کے فروغ کیلئے ہرضلع میں اسپورٹس کمپلیکس بنانے کی ہدایات جاری کیں ہیں ا سی سلسلے میں لسبیلہ کے ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال اوتھل میں 64ایکڑ پر مشتمل اسپورٹس کمپلیکس بنایا جائے گا جس میں فٹبال،کرکٹ سمیت تمام کھیلوں کے گراؤنڈز ہونگے اور اس اسپورٹس کمپلیکس کو جدید اور منفرد بنایا جائے گا انہوں نے کہاکہ اس پروجیکٹ کی کل لاگت ایک ارب ر وپے ہے جبکہ پہلے فیز لسبیلہ میں 40کروڑ سترلاکھ روپے کی لاگت سے فٹبال اورکرکٹ اسٹیڈیمز بنائے جائیں گی اور پورے اسپورٹس کمپلیکس کو محفوظ بنانے کیلئے چاردیوار تعمیرکی جائیگی انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کی کاوشوں سے یہ اسپورٹس کمپلیکس بنائے جارہے ہیں یہ اسپورٹس کمپلیکس نہ صرف جدید اور منفرد ہونگے بلکہ اس اسپورٹس کمپلیکس میں تمام کھیل کھیلے جائیں گے اور کھلاڑیوں کو ایک بہتر ماحول میسرآئے گا انشاء اللہ اس سے لسبیلہ میں کھیلوں کو فروغ حاصل ہوگا۔