تربت: یونیورسٹی آف تربت کی جانب سے جاری کردہ کے ایک پریس ریلیز کے مطابق وفاقی وزارت تعلیم کے آئندہ احکامات کے مطابق تمام تعلیمی ادارے بشمول یونیورسٹیاں 15 ستمبر سے باقاعدہ طور پرکھولے جا سکتے ہیں۔
اس ضمن یونیورسٹی آف تربت کے سپرنگ سیمسٹر2020 کے امتحانات کرونا سے بچا وکے ایس او پیز کو مد نظر رکھتے ہوئے 7 ستمبر سے شروع ہونگے۔ اور طلبا و طالبات یکم ستمبر سے امتحانات سے متعلق معلومات اور اپنے اساتذہ کرام سے رہنمائی حاصل کرنے کے لئے یونیورسٹی آ سکتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے ایس او پیزکے مطابق ٹرانسپورٹ کا بھی اہتمام کیا جا رہا ہے۔