اوتھل:سبیلہ میں تشنج سے بچاؤ اور ای او ای حفاظتی ٹیکہ جات کی قومی مہم کا آغاز کردیا گیا،دونوں مہموں کا افتتاح ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حسن وقار چیمہ نے ڈی ایچ کیوہسپتال اوتھل میں کیا،تشنج سے بچاؤ کی قومی مہم چھ روز تک جاری رہے گی
جبکہ ای او ای حفاظتی ٹیکہ جات کی مہم 13روز تک جاری رہے گی عوام ان دونوں مہموں کو کامیاب بنانے میں محکمہ صحت کا مکمل ساتھ دیں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر لسبیلہ ڈاکٹر آصف انور شاہوانی کی صحافیوں سے گفتگو،تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح لسبیلہ میں بھی تشنج سے بچاؤ کی قومی مہم اور ای او ای حفاظتی ٹیکہ جات کی مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا
جس کا افتتاح ڈپٹی کمشنر لسبیلہ ڈاکٹر حسن وقار چیمہ نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اوتھل میں کیا ان مہموں کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر لسبیلہ ڈاکٹر آصف انور شاہوانی نے صحافیوں کو بتایا کہ تشنج کی قومی مہم 24اگست تا29اگست تک جاری رہے گی جس میں تمام خواتین جن کی عمر 15تا 49سال ہے کو تشنج سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے جائیں گے لسبیلہ میں ایک لاکھ 31ہزار تین خواتین کو تشنج سے بچاء کے ٹیکے لگائے جائیں گے اس مہم میں کل 257ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں 253اوآرٹی ٹیمیں ہونگی اور چار موبائل ٹیمیں شامل ہیں جبکہ انہانس آؤٹ ریچ ایکٹیویز(EOA)حفاظتی ٹیکہ جات کی مہم جو 24اگست تا 5ستمبر یعنی 13روزتک جاری رہے گی
اس مہم میں دوسال تک کی عمرکے بچوں کوٹی بی،کالی کھانسی،کالایرقان،تشنج،خسرہ،نمونیہ،پولیو،گردن توڑبخار،اسہال اور خناق سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے جائیں گے اس مہم کیلئے کل 42ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں 35اوآرٹی ٹیمیں اور 7موبائل ٹیمیں شامل ہیں کام کریں گی انہوں نے کہاکہ عوام ان دونوں مہموں کو کامیاب بنانے کیلئے محکمہ صحت کی بھرپور تعاون کریں اگر کسی علاقے میں محکمہ صحت کی ٹیم نہ آسکے تو اس کی اطلاع فوری طورپر محکمہ صحت کے ضلعی دفتر میں دی جائے تاکہ اس علاقے میں فوراًٹیمیں بھیجی جائیں تاکہ کوئی بھی خاتون یا بچہ اس مہم میں رہ نہ جائے اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر لسبیلہ محمد یعقوب رونجھو،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سول ہسپتال اوتھل ڈاکٹر عبدالرزاق لاسی،ای پی آئی کے کوآرڈنیٹر غلام نبی اور دیگر بھی موجود تھے۔