حکومت کو واضح کرنا چاہتے ہیں کہ بولان میڈیکل کالج بحال کیے بغیر احتجاج کسی صورت ختم نہیں ہوگا تحریک بحالی بولان میڈیکل کالج کے چئرمین حاجی عبداللہ خان صافی ایپکا بی ایم سی کے صدر عبدالباسط شاہ جنرل سیکرٹری مشتاق احمد لہڑی ڈاکٹر اعجاز بلوچ وائس چیرمین ڈاکٹر الیاس بلوچ حاجی خوج محمد میر زیب شاھوانی جنرل سیکرٹری تحریک بحالی بی ایم سی نے احتجاجی کیمپ تحریک نوجوانان پاکستان کے وفد سے خطاب کرتے ہوۓ کی گزشتہ روز تحریک نوجوانان پاکستان کے ساتھی بڑی تعدادمیں احتجاجی کیمپ اۓ اور 3ستمبر کے احتجاجی ریلی و دھرنے میں شرکت کا اعلان کیا۔ تحریک کے قائدین نے کہا کہ میڈیکل یونیورسٹی انتظامیہ اپنی پروفائل کی فکر میں صوبے کے ہیلتھ کے شعبے کو تباہی کے راہ پر ڈال چکی ہے
بولان میڈیکل کالج کی بحالی صوبے کے ہیلتھ کے شعبے کے لیے ناگیزیر ہے اس کو لسانی یا کوہی اور رنگ دینا زیادتی ہے یونیورسٹی انتظامیہ کا ماضی انکی نااہلی کی گواہی دے رہا ہے اسکے باوجود انکی ہر جھوٹ کو سچ سے بالاتر سمجھا جارہا ہے جس سے تاثر قائم ہو رہا ہے کہ حکومت استحصالی قوتوں کی سرپرستی کررہی ہے میڈیکل یونیورسٹی کو صرف اور صرف استحصال کی پالیسی پر چلایا جارہا ہے جس کا مقصد اپنی کرسیوں کو دوام دینا آج نہیں تو کل ضرور حکومت کو احساس ہوگا کہ بولان میڈیکل کالج کا حکومت کے زیر انتظام ہونا صوبے اور عوام کے مفاد میں ہے مگر جتنی دیر ہوگی اتنا نقصان ہوتا جاے گا۔ اخر میں تحریک نوجوانان پاکستان کا شکریہ ادا کیا گیا