|

وقتِ اشاعت :   August 28 – 2020

مستونگ: کھڈکوچہ لیویز فورس کی کاروائی یورپ جانیوالے 17 افراد گرفتار۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر مستونگ محبوب احمد اچکزئی کی خصوصی ہدایت پر لیویز تھانہ کھڈکوچہ کے رسالدار ملک نواز خواجہ خیل نائب رسالدار حوث خان نائب رسالدار مجیب الرحمن مینگل کے سربرائی میں لیویز فورس نے ناکہ بندی و چیکنگ کے دوران پنجگور جانیوالے بس سے پنجاب کے گجرانوالہ و مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے 17 افراد کو گرفتار کرلیا۔

مزکورہ تمام افراد غیرقانونی طور پر پنجگور و ایران کے راستے یورپ جارہے تھے جنھیں دہرلیاگیا۔واضع رہے کہ چند روز قبل کھڈکوچہ میں پنجگور جانیوالے مال بردار کوچ کو حادثہ پیش آیا تھا جس میں آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے 17 افراد زخمی ہوئے تھے۔وہ بھی غیر قانونی طور پر ایران کے راستے یورپ جا رہے تھے۔ جس کے بعد ڈپٹی کمشنر مستونگ کے ہدایت پر لیویز فورس نے چکنگ مزید سخت کرتے ہوئے کاروائی شروع کردی ہیں۔