تربت: بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی رہنما خلیل تگرانی کی قیادت میں ضلع کیچ کے صدر کامریڈ ظریف زدگ، ڈپٹی سیکرٹری ٹھیکدار شے مرید، سنیئر رہنما ظفر ہوت اور شاہنواز بلوچ نے خضدار نال جاکر بابائے بلوچستان میر غوث بخش بزنجو کے فرزند و عظیم سیاسی قدآور شخصیت میر حاصل خان بزنجو کی وفات پر انکے بیٹے شاہویس، بھائی میر بیزن اور دیگر لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔
اور میر صاحب کی وفات کو ایک قومی سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ میر حاصل جمہوریت، انسانی آزادیوں کے علمبردار اور ایک تاریخ ساز شخصیت قوم پرست و جمہوریت پرست سیاسی رہنما تھے وہ ہر وقت جمہوریت و جمہوری قوتوں کی بالادستی اور قومی سیاست میں کلیدی کردار رکھتا تھا نصف صدی سے زائد آمریت استحصال، جبرواستبداد کے خلاف برسرپیکار تھے۔
زمانے طالب علمی سے جیل و قید بند کی سخت صعوبتوں کو خندہ پیشانی سے برداشت کرتا رہا وہ مختلف ادوار میں پارلیمنٹ کا حصہ رہے ہیں دوران کے پارلیمنٹ انتہائی جرات کے ساتھ عوامی حقوق و جمہوریت کا دفاع کیا مزید کہا گیا کہ ملک بالخصوص بلوچستان کی موجودہ صورتحال میں میر صاحب کی رفاقت ملک بھر کے مظلوم طبقات و محکوم اقوام کیلئے بڑا سانحہ ہے۔