|

وقتِ اشاعت :   August 29 – 2020

مستونگ: سوئی گیس انتظامیہ کی ظالمانہ روش، مستونگ سٹی اور گردونواح کے علاقوں میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا، پریشر نہ ہونے کے برابر، معمولات زندگی بری طرح متاثرخواتین کو گھروں میں امور خانہ داری نمٹانے میں سخت مشکلات کا سامنا عوامی حلقوں کا گیس پریشر بڑھانے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں بولان میں گیس پائپ لائن سیلاب میں بہہ جانے اور دوبارہ مرمت کے بعد مستونگ سٹی و گردونواح میں سوئی گیس کا پریشر انتہائی زیادہ کم ہوا ہے۔جبکہ اس گرمیوں کی موسم میں مستونگ سٹی کے تمام علاقوں سمیت نواحی علاقوں میں گیس پریشر نہ ہونے کے برابرہے۔

گیس کی انتہائی نا قصں اور لو پریشر کے باعث گیس کے چہولہے تو درکنار گیس کے بلب بھی جلنے کی قابل نہیں ہے۔عوام کی کوئی پرسان حال نہیں ہے۔جبکہ سوئی سدرن گیس کمپنی کو عوام کی تکلیف سے کوئی سروکار نہیں۔گیس پریشر کمی کے حوالے سے عوامی حلقوں نے اپنی سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کئی بار گیس آفیسران کو اس سنگین صورتحال کے بارے میں کئی بار آگاہ کر دیا لیکن کوئی ٹس سے مس تک نہیں ہوئے۔

انھوں نے کہا کہ گیس بلوں کی ریگولر ادائیگی کے باوجود دانستہ طور پر عوام کو گیس کی نعمت سے محروم رکھ کے سخت تکلیف اور پریشانی میں دھکیل دیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ دوسری جانب گیس کمپنی صارفین کو ہزاروں اور لاکھوں روپے کی بل بھیجنے میں کوِئی کسر نہیں چھوڑ رہے ہے۔لیکن بہتر طریقے سیگیس فراہم کرنے کے لیے کوئی عملی اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے ہیں۔

انھوں نے کہا ہم سوئی سدرن گیس کمپنی کے صوبائی جنرل مینجر سے مطالبہ کرتے ہے کہ مستونگ سٹی اور نواحی علاقوں میں گیس پریشر کی کمی کا فوری نوٹس لے کر عوام کو اس عزاب سے چھٹکارہ دلائیں بصورت دیگر ہم خواتین و بچوں کے گھروں سے نکل کر احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔