کوئٹہ: مستونگ میں سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کی مشترکہ کارروائی میں نوابزادہ شہید میر سراج رئیسانی پر ہونے والے خود کش دھماکے سمیت دیگر وارداتوں میں ملوث کالعدم تنظیم کا کمانڈر ہلاک ہوگیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق پیرکو مستونگ کے علاقے پڑنگ آباد میں سی ٹی ڈی اور حسا س اداروں نے کالعدم تنظیم کے کمانڈر کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا تو ملزم نے فائرنگ شروع کردی جوابی کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر ہلاک ہوگیاجس کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔ ترجمان نے بتایا کہ ہلاک ہونے والا کالعدم تنظیم کا کمانڈر بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما شہید میر سراج رئیسانی پر خود کش حملے سمیت دیگر د ہشت گردی وارداتوں میں ملوث تھا۔