|

وقتِ اشاعت :   September 1 – 2020

مستونگ: نیشنل پارٹی کے ضلعی ترجمان نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں مستونگ شہر اور گردونواح میں گیس کی انتہائی ناقص پریشر جبکہ اکثر علاقوں میں گیس ناپید ہونے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب سے یہ دھاندلی زدہ کٹپتلی حکومت کو عوام پر مسلط کی گئی ہے عوام کو مزید سہولیات دینے بجائے پہلے سے دستیاب گیس بجلی پانی اور دیگر ضروریات زندگی کے سہولیات بھی چھین کر دانستہ طور پر عوام کو خوار و زلیل کرنے کی ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔

ترجمان نے حکومت اور سوئی سدرن گیس کمپنی کی اس عوام دشمن اور ظالمانہ اقدام کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چند ہفتوں سے مستونگ سٹی میں گیس پریشر کو انتہائی کم رکھنے کی وجہ سے عوام کو سخت مشکلات درپیش آرہے ہیں۔اور خصوصا خواتین کو روزمرہ کے امور خانہ داری کے کاموں کو نمٹانے میں سخت تکلیف کا سامنا ہے۔ عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔

انھوں نے کہا کہ اس سے قبل گزشتہ کئی سالوں سے سوئی گیس کمپنی نے مستونگ کے نواحی علاقوں کے عوام سے گیس کی سہولت مکمل طور پر چھینے کے بعد اب شہری علاقوں کے لوگوں سے بھی یہ سہولت چھینے کی پالیسی پر گامزن ہے۔ترجمان نے کہا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت لوٹ مار کی دوہرا معیار پالیسی اپنا کر ایک طرف پریشر انتہائی کم کر کے عوام کو تکلیف میں ڈال دی ہیاور دوسری جانب صارفین کو بغیر ریڈنگ کے ماہانہ ہزاروں روپے کی بھاری بھرکم بل بھیجنے۔

کے ساتھ غیر قانونی طور پر چوری چپکے سے انکے پرانے میٹرز تبدیل کر کیسندھ اور پنجاب سے مسترد شدہ نئی اور تیز رفتار میٹروں کو لگا کر ان پر 30سے 40 ہزار روپے کی جرمانہ بھی بٹورنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہے ہیں انھوں نے کہا کہ حکمرانوں نے مستونگ کو ایک لاواث ضلع سمجھ کرگیس کمپنی سمیت دیگر ضلعی محکموں میں دانستہ طور پر اپنی کرپشن کمشن اور بھتہ خوری کی خاطر کرپٹ اور نا اہل آفیسروں کو مسلط کر کے مستونگ کے عوام کو خوار و زلیل کیا جا رہا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ گیس کمپنی کے زمہ داران کو سختی سے متنبہ کرتے ہے کہ وہ اپنی اس عوام دشمن اور ظالمانہ اقدام فوری طور پر ترک کر کے مستونگ کے عوام کو صیحح معانوں میں گیس مہیا کرے بصورت دیگر نشنل پارٹی اپنے عوام کو گیس حکام کی لوٹ مار اور عوام دشمن پالیسوں کی رحم و کرم پر کسی صورت تنہا نہیں چھوڑ سکتی۔

نیشنل پارٹی سوئی سدرن گیس کمپنی کے صوبائی جنرل مینجر سے مطالبہ کرتے ہے کہ مستونگ کے عوام کو گیس پریشر اور گیس لوڈشٹنگ کے عزاب سے نجات دلانے کے لیے فوری عملی اقدام اٹھا کر پریشر کو بہتر کیا جائے۔بصورت دیگر نیشنل پارٹی اپنے عوام کیساتھ مل کر گیس کمپنی کے دفتر کا گھراو کر کے بھر پور احتجاج کرینگے۔