|

وقتِ اشاعت :   September 1 – 2020

مستونگ: مستونگ شہر و گردونواح میں سوئی سدرن گیس کے پریشر میں کمی،بھاری بھرکم گیس بلوں اور گیس میٹروں کی تبدیلی کے خلاف سول سوسائٹی ضلع مستونگ کے چیئرمین زوہیب بلوچ ودیگر کے قیادت میں ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی اور سلطان شہید چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔

ریلی کے شرکاہ نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے اور سوئی گیس پریشر کی کمی گیس میٹروں کی تبدیلی اور ملک کے دیگر صوبوں سے مسترد شدہ تیز چلنے والے میٹروں کی تنصیب اورصارفین کو بھاری بھرکم بل ارسال کرنے خلاف نعرہ بازی کی گئی۔مظاہرے خطاب کرتے ہوئے سول سوسائٹی ضلع مستونگ کے چیئرمین زوہیب بلوچ نے کہاکہ ضلع مستونگ میں گیس کمپنی کی طرف سے عوام کے ساتھ ناروا سلوک، پسند و ناپسند کی بنیاد پر میٹر تبدیلی، اور حد سے زیادہ ناجائز بلز بل ارسال کئے جارہے ہیں جبکہ شہر و گردونواح کے علاقوں میں گیس پریشر بھی انتہائی کم ہے۔

جس سے صارفین شدید مشکلات کا شکار ہے انھوں نے کہاکہ غیرقانونی طور پر اووربلنگ اور بھاری بھرکم بل ارسال کئے جارہے ہیں جو صارفین کے ساتھ ظلم و زیادتی ہیں جسے کسی صورت میں قبول نہیں کرینگے۔

انھوں نے کہاکہ ایک طرف سے گیس پریشر نہ ہونے کے برابر ہے تو دوسری جانب سوئی سدرن گیس کمپنی حکام صارفین ہزاروں روپے کے ناجائز بل ارسال کررہے ہیں گیس کمپنی کی جانب سے ناجائز بلوں کو مسترد کرتے ہیں انھوں نے جنرل منیجر سوئی سدرن گیس کمپنی بلوچستان و دیگر حکام سیناجائز اوور بلنگ کا فوری نوٹس لے اور گیس پریشر مکمل بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔