ڈیرہ مرادجمالی: بلوچستان کے مختلف ندی نالوں سے آنے والا بڑا سیلابی ریلا قبولہ ندی میں محکمہ ایریگیشن نصیرآباد کی نااہلی ہٹ دھرمی کی وجہ سے پہنچ گیا سیلاب سے پورے علاقے کو ڈوبنے کی ٹھان لی مزکورہ سیلابی طوفانی ریلے سے پانچ سو کے قریب دیہاتوں اور لاکھوں ایکڑ پر کاشت فصلات تباہی کا شکار ہونے کے باوجود محکمہ ایریگیشن نے کمشنر ڈویڑن نصیرآباد ڈپٹی کمشنرنصیرآباد کیا۔
حکامات کوبھی ہوامیں اڑاتے ہوئے محکمہ ایری گیشن نے کسانوں زمینداروں کے زخموں پر نمک پاشی کرنے کے لیے کھڑا کر رکھا ہے طوفانی سیلابی ریلے سے بچانے کے لیے اپنی مدد آپ کسانوں زمینداروں نے کام شروع کردیا ہے بڑے پیمانے پر کسانوں نے نقل مکانی شروع کردی ہے ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے ڈپٹی جنرل سیکٹری وضلعی جنرل سیکٹری میرنظام الدین لہڑی نے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ناکام محکمہ ایریگیشن نصیرآباد اپنے آقاؤں کو خوش کرنے میں مصروف عمل ہے ایک طرف تحصیل باباکوٹ کے سینکڑوں دیہاتوں کو سیلاب کا خطرہ ہے۔
قبولہ کے پشتے کمزور ہونیکی وجہ سے ایری گیشن نے چند میڑ پر شو پیس کی طرح ڈوزر کھڑا کر رکھا ہے لیکن کام کرنے کی اجازت نہیں ہے مجبورا ہم اپنے پرائیوٹ ٹریکٹرز سے گزشتہ تین دن سے کام کررہے ہیں دوسری جانب محکمہ ایریگیشن کیکرپٹ آفیسران نے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد کیاحکامات کو بھی ہوا اڑادیے ہیں ڈپٹی کمشنر نے ایریگیشن والوں کو حکم دیا تھا کہ مزکورہ جگہ پر بھاری مشینری فراہم کرے لیکن تین دن گزر گئے تاحال بلڈوزر سائیڈہونے کے باوجود شفٹ نہیں کیا جارہاہے لگتا ہے ایریگیشن والے پورے علاقے کو سیلابی پانی کے نذرکرناچاہتاہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اپنی مددآپ کے تحت علاقائی زمینداروں کے ہمراہ قبولہ بند پر کام کررہے ہیں درجنوں افراد سیلابی طوفانی ریلے کی جگہ پر موجودہیں اور کہاکہ ایریگیشن والوں کے سیلاب دشمنی کے منصوبے کو عوام کی قوت سے ناکام کرکے انکے کالیکرتوت عوام کیسامنیلائیں گے انہوں کہا کہ ڈپٹی کمشنرنصیرآباد حافظ محمد قاسم کاکڑ انکی پوری ٹیم جومحنت کررہی ہے لگتاہے ایریگیشن آفیسران کو ان کی محنت پسند نہیں آرہی ہے زبردستی علاقے میں سیلابی صورتحال پیدا کرکے ان کی محنت کو فلاپ کرناچاہتیہیں ہم ایسے کرنے ہرگز نہیں دینگے۔