|

وقتِ اشاعت :   September 1 – 2020

تربت: آل پارٹیز کیچ کا اجلاس،منشیات کے خلاف جاری مہم کو سپورٹ کرنے اور 10 ستمبر کو منشیات مخالف موٹر سائیکل ریلی نکالنے کے علاوہ سیاسی و سماجی ایشوز پر سیمنار منعقد کرنے کا فیصلہ، آل پارٹیز کیچ کا اجلاس کنوینر خالد ولید سیفی کی صدارت میں ہوا جس میں تمام سیاسی جماعتوں، انجمن تاجران، کیچ سول سوسائٹی، کیچ بار کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں کیچ میں منشیات کے وسیع تر پھیلاو اور گلی کوچوں میں منشیات کی فروخت پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے منشیات کے خلاف نتیجہ خیز عوامی آگاہی مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا اس سلسلے میں 10 ستمبر کو صبح ساڑھے 9 بجے ڈی بلوچ سے فدا شہید چوک تربت تک موٹر سائیکل ریلی نکالی جائیگی۔ اجلاس میں آل پارٹیز کے زیراہتمام 4 اکتوبر کو سیاسی و سماجی ایشوز پر تربت میں ایک سیمینار کے انعقاد کا بھی فیصلہ گیا۔

جس میں سیاسی پارٹیوں کی صوبائی اور مرکزی لیڈر شپ شرکت کرے گی۔اجلاس میں ایک بار پھر کیچ کور کے اندر کرش پلانٹ کے سبب بارش اور سیلاب کی وجہ سے آبادی کو ممکنہ تباہ کن صورتحال پر تشویش ظاہر کی گئی اور متعلقہ حکام سے ملاقات کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں ایف سی کی جانب سے عبدوی بارڈر پر تیل بردار گاڑی ڈرائیوروں سے مشقت لینے کے عمل کی سخت مذمت کی گئی۔اس سے قبل آل پارٹیز کے کنوینر خالد ولید سیفی کی جانب سے آل پارٹیز کے نمائندوں کے لیئے پکنک پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔