|

وقتِ اشاعت :   September 2 – 2020

گوادر: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ایم اے و ایم فل کے طلْبہ و طالبات کا گوادرپریس کلب کے احاطے میں احتجاج و مظاھرہ، نیٹ اور بجلی نہ ہونے کی وجہ سے ہم آن لائن کلاسیں نہیں لے سکتے، سابقہ طریقہ کار کو بحال کیا جائے۔

مطالبہ، تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی گوادر کیمپس کے طلبہ و طالبات نے گوادر پریس کلب کے احاطے میں احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے طلبہ و طالبات نمائندگان طارق محمود اور شائستہ بلوچ نے کہا کہ گوادر میں کبھی بجلی مّیسر نہیں تو کبھی انٹر نیٹ نہیں جسکے سبب آن لائن کلاسز لینا نہ صرف مشْکل ہے بلکہ اِس وجہ سے ہمارے تعلیمی سال ضائع ہونے کا اندیشہ ہے۔ لہٰذاہمارا مطالبہ ہے کہ سابقہ طریقہِ کار کو بحال رکھا جائے۔