|

وقتِ اشاعت :   September 3 – 2020

کوئٹہ: ہوشاب کے قریب ٹریفک کے حادثے میں ڈپٹی کمشنر کیچ الیاس کبزئی سمیت تین افراد ا زخمی ہوگئے،

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کار میں تربت سے کوئٹہ آرہے تھے کہ ہوشاب کے علاقے تاج بان میں کار کے تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نیتجے میں ڈپٹی کمشنر اور انکے دو ساتھی شدید زخمی ہوگئے، لیویز کے مطابق ڈپٹی کمشنر معمولی زخمی ہیں جبکہ انکے ساتھی شدید زخمی ہیں، زخمیوں کو مزید علاج کے لئے کراچی منتقل کردیا گیا۔