مند سول سوسائٹی کے ترجمان نے کہا ہےکہ منشیات کسی بھی معاشرے کے لیے ایک ناسور ہے۔ اس ناسور کے خلاف ہم سب کو ایک ساتھ مل کر جدوجہد کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ہم انسداد منشیات کمیٹی بلیدہ و زامران کے ریلی کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہیں اور اسی دن مند سے تربت تک ریلی نکالیں گے۔
آخر میں انہوں نے کہا کہ ہم مند کے تمام مکاتب فکر کے لوگوں سے اپیل کرتے ہیں کہ 8 ستمبر کو ریلی میں بھرپور شرکت کریں۔