|

وقتِ اشاعت :   September 4 – 2020

خضدار: نال داخلہ مہم کے حوالے سے گورنمنٹ انٹر کالج کے پرنسپل پروفیسر کرم خان کی قیادت میں ایک واک نال انٹر کالج سے نکالا گیا جو مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوے مین چوک میں پہنچ گیا واک میں بی ایس اے سی، بی آر ایس پی، بلوچستان عوامی پارٹی نال،محکمہ زراعت سرمست بلوچ قومی اتحاد جمعیت سمیت دیگر سیاسی سماجی لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی واک سے انٹر کالج کے پرنسپل پروفیسر کرم۔

خان محمد حسنی اے سی نال عبدلوہاب نچاری سابق ہیڈ ماسٹر نال حاجی مرزا خان لانگو محمد عظیم بزنجو بی آر ایس پی نال کے سی بی او لعل جان بلوچ کاروں علم حق نال کے چئیرمین اسد نور بزنجو بی ایس اے سی نال کے رہنما اسلم بلوچ ودیگر نے خطاب کرتے ہوے کہا انٹر کالج نال میں داخلہ شروع ہوچکے ہیں والدین کو چائیے کہ وہ اپنے بچوں کو کالج میں۔ زیادہ سے زیادہ تعداد میں داخل کریں تاکہ ان کا وقت ضیاع ہونے سے بچیں دنیا میں اگر ہر چیز دیکھی جائے تو وہ بانٹنے سے گھٹتی ہے۔

مگر تعلیم ایک ایسی دولت ہے جو بانٹنے سے گھٹتی نہیں بلکہ بڑھ جاتی ہے اور انسان کو اشرف المخلوقات کا درجہ تعلیم کی وجہ سے دیا گیا ہے ورنہ حیوان اور جانور میں کوئی فرق نہ رہتا۔ تعلیم حاصل کرنا ہر مذہب میں جائز ہے۔ اسلام میں تعلیم حاصل کرنا فرض کیا گیا ہے۔ آج کے اس پر آشوب اور تیز ترین دور میں تعلیم کی ضرورت بہت اہمیت کا حامل ہے چاہے زمانہ کتنا ہی ترقی کرلے۔ علم کی اہمیت سے کسی بھی طرح انکار ممکن نہیں۔

ہم جانتے ہیں کہ تعلیم پر صرف قوم کی تعمیر و ترقی کا ہی انحصار نہیں بلکہ اس میں قوم کے احساس و شعور کو جلا بخشنے کی قوت بھی پنہاں ہے۔ اگر آپ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی شرح خواندگی پر باریک نظر ڈالیں، تو خود بخود احساس ہو جائے گا کہ کسی قوم کی تعمیر و ترقی میں تعلیم کس قدر اہمیت کی حامل ہے لہذا نال کے تمام سیاسی سماجی طلبا تنظیموں کو چائیے کہ وہ داخلہ مہم کے حوالے سے بڑہ چڑہ کر حصہ لیں اور لوگوں میں شعور آگاہی دیں۔