تربت :بلوچستان کے ضلع کیچ کی تحصیل تربت میں فائرنگ کرکے بلو چ خاتون اینکر شاہینہ شاہین جاں بحق ہسپتال ذرائع کے مطابق نامعلوم شخص نے شاہینہ شاہین کو زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبر نہ ہوسکیں گاڑی مالک اپنی گاڑی ہسپتال میں چھوڑ کرفرار ہوگیاپولیس نے گاڑی کو قبضہ میں لے لیا،مقتول کو دو گولیاں لگی ہیں قتل کی وجہ معلوم نہ ہوسکی شاہینہ شاہین پی ٹی وی پر پروگرامز کی میزبانی بھی کرتی تھی اور ایک بلوچی میگزین ”دزگہار“(سہیلی) کی مدیر بھی تھیں وہ بلوچستا ن میں خواتین کے حقوق کی علمبردار تھیں شاہینہ شاہین آرٹ (مصوری) سے بھی منسلک تھی
تربت : فائرنگ سےبلو چ خاتون اینکر شاہینہ شاہین جاں بحق
وقتِ اشاعت : September 5 – 2020