|

وقتِ اشاعت :   September 5 – 2020

خاران: بی آر ایس پی واشک کے زیراہتمام بریس BRACE پروگرام کے تحت ایک روزہ اسٹیک ہولڈر ورکشاپ منعقد ہوا ورکشاپ میں علاقائی معتبرین سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کے آفیسران نے شرکت کی اس ورکشاپ کا بنیادی طور پر مقصد ضلع واشک میں بریس پروگرام کے تحت ملنے والے سرگرمیوں کے بارے میں علاقائی معتبرین کو آگاہ کرنا تھا۔

ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے بی آر ایس پی واشک کے ڈسٹرکٹ پروگرام منیجر حمزہ قمبرانی نے کہا کہ بریس پروگرام غربت میں کمی کے حوالے سے واحد پروگرام ہیں جو گھرانے کی سطع پر جاکر غریب لوگوں کی مدد کرتا ہیں بریس پروگرام یورپین یونین اور گورنمنٹ آف بلوچستان کے اشتراک سے ضلع واشک کے 10 دس یونین کونسل میں کام کررہا ہیں بیک وقت تمام شعبے۔

سوشل موبالئزیشن، کمیونٹی فزیکل انفراسٹرکچر، واٹر سپلائی اسکیم، سولر لاٹئنگ، معاشی طور پر گھرانے کے مستحکم کرنے کے لئے اثاثہ جات کی تقسیم اور ہنر مندی کی تربیت کی فراہمی کے لئے کار فرما ہیں انھوں نے کہا کہ لائن ڈپارٹمنٹ اور علاقائی معتبرین کی آگائی اس پروگرام کو مزید وسعت دینے کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہیں اس طرح کے پروگرام ہم ہر یونین کونسل کے سطع پر رکھ کر اپنے پروگرام کو مزید بہتر کرنے کے لئے سہ مائی بنیادوں پر رکھ رہے ہیں۔

تمام محکموں اور تمام معتبرین کو شامل کرنے کا مقصد ایک پیلٹ فارم کی فرائمی ہیں تاکہ مسائل کو موضوع بحث بنا کر اس کے حل کے لئے خاطر خواہ منصوبہ بندی کی جائے۔