|

وقتِ اشاعت :   September 6 – 2020

تربت : آرٹسٹ شاہینہ شاہین سپرد خاک، قتل کا مقدمہ شوہر کے خلاف درج کرلیاگیا۔گزشتہ روز تربت میں قتل کیئے جانے والی سرگرم سماجی کارکن،آرٹسٹ اور مدیرہ شاہینہ شاہین کو اتوار کی دوپہر کوشقلات میں سپردِ خاک کردیا گیا۔

نماز جنازہ میں رشتہ داروں کے ساتھ سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔دریں اثناء شاہینہ کے قتل کا مقدمہ ان کے شوہر محراب گچکی ولد محمد امین گچکی کے خلاف پولیس تھانہ تربت میں درج کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق قاتل کی گرفتاری کے لیے چھاپے لگائے جارہے ہیں۔ اطلاع کے مطابق شاہینہ شاہین اور محراب گچکی نے کچھ مہینہ قبل نکاح کیا تھا مگر دونوں نے اس کو آشکار نہیں کیا جبکہ شاہینہ شاہین مذید اس رشتے کو راز میں رکھنے کے حق میں نہیں تھے

جبکہ ان کا شوہر اس ازدواجی رشتے کو مذید خفیہ رکھنا چاہتے تھے۔ ذرائع کے مطابق دونون کے درمیان اسی بات پر اختلاف تھا جس کا انجام قتل تک پہنچا۔