لورالائی: اے این پی کے مرکزی جوائینٹ سیکرٹری سردار رشید خان ناصر ضلعی صدر ملک منظور کاکڑ ایڈوکیٹ ودیگر نے لورالائی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی خارجہ د واخلہ پالیساں ناکامی سے دوچار ہیں جب تک ملک میں تمام ادارے ائین کے دائرے کار میں اپنا کام نہیں کرینگے ملک میں ائین اسمبلی عدلیہ اور میڈیا آزادانہ کردار ادا نہیں کر سکیں گے ملک میں اسٹیبلشمنٹ کا کردار ختم کیئے بغیر کوئی بھی ادارہ ازادی کے ساتھ پرفارم نہیں کر سکتی۔
انہوں نے کہا کہ ہم 75 سال پہلے یہی بات کرتے آرہے ہیں کہ ملک کی خارجہ و داخلہ پالیسی ملک و قوم کے امنگوں کے مطابق تشکیل دی جائے لیکن ہماری بات کوئی نہیں سنتا تھا آج ایک صدی گذرنے کے بعد فخر افغان باچا خان اور خان عبد الولی خان کی سوچ فکر و سیاسی فلسفے کو تسلیم کیا جارہا ہے جو کہ ہمارے موقف کی جیت ہے انہوں نے کہا کہ افغانستان میں ہمسائیہ ممالک کی بے جا مداخلت بند کی جائے اور وہاں کے افغانوں کو اپنے مستقبل کے فیصلے کرنے کا حق دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن قائم ہوگا تو پاکستان میں بھی امن اسکتا ہے ہماری پارٹی شروع ہی سے عدم تشدد کی بات کرتی چلی آرہی ہے ہم نے پشتونوں کو غلامی کی زندگی سے ازادی دلائی ہم ملک میں آقا اور غلام کی حیثیت سے نہیں رہنا چاہتے اور نہ ہی پشتون قوم نے کھبی کسی کی غلامی کو تسلیم کیا ہے ہم باچا خان بابا کے پیرو کار ہیں جنہوں نے ہمیں آزادی سے رہنے کے طور طریقے سیکھائے انہوں نے کہا کہ اے این پی وفاقی حکومت کی مینڈیٹ کو کسی صورت تسلیم نہیں کرتی۔
یہ حکومت سلیکٹڈ ہے ہم رہبر کمیٹی اور اے پی سی کے فیصلوں کے پابند ہیں تاہم پارٹی کے مرکز نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم بلوچستان حکومت کا پشتونوں کے مفادات کے تحفظ کیلئے اسکا حصہ رہینگے انہوں نے کہا کہ پارٹی میں ڈسپلن کی سختی کے ساتھ پابندی کی جاتی ہے اگر حالات کو دیکھتے ہوئے مرکزی جماعت نے صوبے کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ کیا تو صوبہ اسکی سختی کے ساتھ پابندی کریگا۔
انہوں نے کہا کہ ملک معاشی طور پر تباہی کے جانب جا رہا ہے بے روزگاری مہنگائی اور غربت عروج پر ہے حکومت کے بعد آمریت کو کسی صورت تسلیم نہیں کرینگے کیونکہ لولی لنگڑی جمہوریت بھی لاکھ مرتبہ آمریت سے بہتر ہے انہوں نے کہا کہ اے این پی نے دوحہ میں ہونے والے بین الاافغان مزکرات کی ہر سطح پر حمایت کی ہے افغان حکومت نے کئی سو قیدی طالبان رہا کیئے لیکن طالبان بھی امن کے خاطر افغان حکومت سے تعاون کریں انہوں نے کہا کہ جنگ کسی کے مفاد میں نہیں امن سے خطے میں ترقی و خوش حالی آتی ہے۔