|

وقتِ اشاعت :   September 6 – 2020

خضدار: بلوچستان عوامی پارٹی کے زیر اہتمام یوم دفاع پاکستان و پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے خضدار میں موٹر سائیکل ریلی کا انعقاد،تفصیلات کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کے کارکنوں نے یوم دفاع پاکستان و پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے خضدار میں ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکاء نے پاک فوج اور دفاع پاکستان کے لیئے جانیں قربان کرنے والے شہداء کے حق میں نعرہ بازی کی۔

ریلی درانی ہاؤس سے ضلعی ڈپٹی آرگنائزر نزیر احمد نتھوانی کی قیادت میں برآمد ہوا ریلی کے شرکاء مختلف شاہرایوں ہوتے ہوئے دوبارہ ا واپس درانی ہاؤس پہنچ گئے جہاں ریلی کے شرکاء سے پر پارٹی کے ضلعی ڈہٹی آرگنائزر نزیر احمد نتھوانی,رئیس جاوید سوز,یونس گنگو,سیف اللہ ملازئی,رحیم جتک و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دیگر صوبوں کی طرح بلوچستان خاص کر جھالاوان کے عوام دفاع وطن کیلئے کسی بھی قربان سے دریغ نہیں کریں گے۔

اور اسی طرح جب بھی ملک پر کوئی مشکل وقت آیا تو جھالاوان کے عوام بھی اپنے مسلح افواج کے ساتھ کھڑے ہو کر ملک دشمنوں کا مقابلہ کریگی انہوں نے کہا کہ ہر پاکستانی اپنی فوج کے دفاع پر فخر کرتا ہے اور یقین رکھتا ہے کہ پاک فوج ہر محاذ پر سرخرو رہے گا،65 کی جنگ میں پاکستان آرمی نے ہر محاذ پر دشمن کی جارحیت اور پیش قدمی کو حب الوطنی کے جذبے اورپیشہ وارانہ مہارتوں سے نہ صرف روکا بلکہ انہیں پسپا ہونے پر بھی مجبور کر دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ستمبر 1965ء کی جنگ کا جائزہ لینے سے ایک حقیقی اور گہری خوشی محسوس ہوتی ہے کہ وسائل نہ ہونے کے باوجود اتنے بڑے اور ہر لحاظ سے مضبوط ہندوستان کے مقابلے میں چھوٹے سے پاکستان نے پوری قوم کو ایک سیسہ پلائی ہوئی نا قابل عبور دیوار میں بدل دیا تھا۔