|

وقتِ اشاعت :   September 6 – 2020

مستونگ: نیشنل پارٹی مستونگ کی سینئر باڈی کا اجلاس ضلعی صدر نواز بلوچ کی صدارت میں ضلعی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا اجلاس کہ مہمان خاص مرکزی رہنما اسلم بلوچ تھے۔اجلاس میں مرکزی صوبائی ضلعی اور تحصیلوں کے عہدیداروں و سینئر دوستوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اجلاس میں متفقہ فیصلے کی روشنی میں 10 ستمبر بروز جمعرات نیشنل پارٹی کے بانی بابائے جمہوریت میر حاصل خان بزنجو کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا۔

تعزیتی ریفرنس کا انعقاد صبح 10:00 بجے میونسپل کمیٹی ہال مستونگ میں منعقد ہوگا اس تعزیتی ریفرنس میں نیشنل پارٹی اور بی ایس او پجارکے مرکزی صوبائی قائدین شرکت کریں گے۔ پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے ضلعی صدر نواز بلوچ کی سربراہی میں ایک رابطہ کمیٹی ترتیب دی گئی کمیٹی ارکان میں صوبائی ورکنگ کمیٹی کے رکن آغا فاروق شاہ ظفر بلوچ حاجی نذیر سرپرہ۔

سجاد بلوچ محمد گل شاہوانی حاجی نذیر بگٹی ملک سلام بلوچ نثار مشوانی وزیر شاہوانی عبدالوہاب بلوچ آغا انور شاہ حاجی انور ساسولی مجید بنگلزئی کریم اسیر عبدالخالق بنگلزئی شیر علم بلوچ ڈاکٹر گل خان سرپرہ میر سکندر ملازئی خورشید بلوچ کامریڈ اعجاز بنکلزئی میر احمد بلوچ دوست محمد بلوچ ڈاکٹر قدیر ترین ماسٹر محمد علی شاہوانی بی ایس او پجار کے زونل صدر ناصر بلوچ مرکزی رہنماء بابل ملک بلوچ ظفر بلوچ نثار بلوچ شامل ہیں۔

جبکہ انتظامی کمیٹی میں ڈاکٹر عبدالقدیر ترین کی سربراہی میں محمد گل شاہوانی محمود بلوچ نثار مشوانی میر احمد بلوچ عارف باروزئی شبیر خلجی صالح باروزئی مقبول بلوچ شامل ہیں۔۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے رکن اسلم بلوچ نواز بلوچ آغا فاروق شاہ و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بابائے جمہوریت میر حاصل خان بزنجو ایک عہدساز شخصیت تھے۔

انہوں نے اپنی پوری زندگی محکوم و مظلوم عوام کے حقوق اور ملک میں حقیقی جمہوریت کے قیام کے لیے جدوجہد میں گزاری اجلاس میں میر حاصل خان کو ان کی سیاسی خدمات پر زبردست خراج عقیدت پیش کی گئی اجلاس میں بی ایم سی بحالی تحریک کے پرامن احتجاج کرنے والے ڈاکٹر طلباء و ملازمین پر تشدد کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی۔

اور اسے حکومتی بھوکلاہٹ کا نتیجہ قرار دیا۔۔آخر میں تمام پارٹی عہدیداران و کارکنان کو سختی سے تاکید کی گء کہ 10 ستمبر کو تعزیتی ریفرنس کی بھرپور تیاری کریں اور سو فیصد شرکت کو یقینی بنائیں۔