کوئٹہ: ٹریفک سارجنٹ پولیس عطاء اللہ کیس کے فیصلہ پر پولیس نے سابق ایم پی اے عبدالمجید اچکزئی کی بریت کیخلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، ایڈیشنل آئی جی پولیس عبدالرزاق چیمہ کا کہنا ہے کہ اپیل کی درخواست کی تیاری آخری مراحل میں ہے،
تفصیلی فیصلے اور دستاویزات کا جائزہ لیکر درخواست کو حتمی شکل دیں گے، عبدالرزاق چیمہ نے کہا ہے کہ اسپیشل کورٹ کے فیصلے کیخلاف جلد بلوچستان ہائیکورٹ میں اپیل دائر کریں گے، واضح رہے کہ اسپیشل کورٹ نے ٹریفک سارجنٹ قتل کیس میں سابق ایم پی اے عبدالمجید اچکزئی کو بری کرنے کا فیصلہ سنایا تھا۔