|

وقتِ اشاعت :   September 7 – 2020

تربت: انسداد منشیات کمیٹی ڈنک یوسی گوکدان کیچ کی جانب منشیات کیخلاف لگائے گئے کیمپ کو آج دس دن مکمل ہوگئے،جبکہ کیمپ کومزید جاری رکھنے کیلئے کمیٹی کے ممبران پر عزم،انسدادمنشیات کمیٹی کے رہنماؤں نے کہاکہ ہمارے کیمپ کامقصد ڈنک ویوسی گوکدان کو منشیات سے پاک کرناہے،اس سلسلے میں ہم بیٹھے ہیں کہ حکومت مؤثر کاروائیاں کرکے اقدامات اٹھائے لیکن حکومت وضلعی انتظامیہ منشیات اڈوں اور منشیات فروشوں کے سامنے بے بس نظر آرہیہیں، منشیات نے نسلوں کو تباہ وبرباد کردیاہے، جب تک ضلعی انتظامیہ منشیات فروشوں کیخلاف اقدامات نہیں اٹھائیگی ہمارا یہ کیمپ جاری رہیگا۔

انہوں نے کہاکہ ایسا محسوس ہوتاہے کہ منشیات فروش انتظامیہ وپولیس سے زیادہ طاقتورہیں حکومت وانتظامیہ نے آنکھوں پر پٹی باندھ لیاہے اگر حکومت وضلعی انتظامیہ ڈی ایس پی کیچ ڈپٹی کمشنر کیچ نے اقدامات نہیں اٹھائے ہم آئندہ دو روز میں سخت لائحہ عمل کی طرف جارہیہیں. بلیدہ زامران کے عوام کیجانب حکومتی بے حسی اور عدم دلچسپی کیخلاف جو ریلی واحتجاجی مظاہرہ ہوگا اسمیں ہم بھرپور شرکت کریں گے۔

اسکے بعد ہم مزید احتجاج کی طرف بڑھیں گے.کیمپ میں روزانہ کی بنیادپر علاقائی عوام ومخلتف شخصیات کی آمد ورفت جاری ہے علاقائی عوام کاکہناتھا کہ انسداد منشیات کمیٹی کے مطالبات برحق ہیں لیکن افسوس ہیکہ تربت میں انتظامیہ وپولیس صرف بھتہ خوری کے علاوہ کچھ نہیں کررہی ہے اسی لیے منشیات فروش بھی اپنا کاروبار آسانی سے چلا رہے ہیں۔