تربت: آل پارٹیز کیچ کا اجلاس کنوینر خالد ولید سیفی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے ساتھ کے سی ایس کے نمائندے بھی شریک رہے۔اجلاس میں آل پارٹیز کیچ کی جانب سے 10 ستمبر کو مجوزہ موٹر سائیکل ریلی کی تاریخ میں توسیع کرتے ہوئے 19 ستمبر رکھ دیا گیا جبکہ 10 ستمبر کو شام پانچ بجے آل پارٹیز کا ایک اور اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
جس میں ریلی کی تیاریوں کو حتمی شکل دی جائے گی۔اجلاس نے انسداد منشیات کمیٹی بلیدہ زامران کے 8 ستمبر کی ریلی کی حمایت کرتے ہوئیکہا کہ منشیات ایک ناسور ہے اور منشیات کے خلاف ہر طرح کی جدوجہد کی حمایت کی جائیگی، اجلاس نے انسداد منشیات کمیٹی بلیدہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ منشیات کے خلاف جدوجہد اور 8 ستمبر کی ریلی اچھی پیش رفت ہے۔
اجلاس میں آرٹسٹ شاہینہ شاہین کے قتل کی سختی کے ساتھ مذمت کی گئی اور ان کے قاتلوں کو فوری گرفتار کر کے فیملی کو انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔اجلاس نے تربت میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کر کے اس پر تشویش ظاہر کی۔