|

وقتِ اشاعت :   September 7 – 2020

وزیراعلئ بلوچستان جام کمال خان سے بی ایم سی کے طلباء ملازمین اور ڈاکٹرز کے مشترکہ وفد کی ملاقاتبی ایم سی بحالی تحریک کا بھوک ہڑتال ختم کرنے کا اعلان

وزیراعلئبلوچستان کاکہنا تھابولان یونیورسٹی آف میڈیکل سائینسز کا ترمیمی بل کابینہ کے 9 ستمبر کے اجلاس میں پیش کیا جاۓ گا بی ایم سی بحالی تحریک کے نمائیند ے سیکریٹری صحت اور سیکریٹری خزانہ کو ترامیم کے لیۓ اپنی تجاویز پیش کریں گےایکٹ میں پاۓ جانے والے ابہام کو دور کریں گے۔بی یو ایم ایس کی سینیٹ کے اجلاس کے فیصلے کے مطابق بی ایم سی اور کالج کے پرنسپل کے اختیارات بحال کر دیۓ جائیں گے ۔کالج کے ملازمین کا دوبارہ سے کالج کے تحت ہونے کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا جاۓ گا۔بی ایم سی بحالی تحریک کے تحت دھرنا اور ہڑتال ہو یا نہ ہو حکومت ترمیمی بل کے زریعہ یہ مسئلہ حل کرے گی۔