|

وقتِ اشاعت :   September 7 – 2020

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان ٹؤیٹ میں کہا ہے کہ بولان میڈیکل کالج یونیورسٹی کے امور کابینہ کے آئندہ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہیں جام کمال خان نے اپنے ٹؤیٹ پیغام میں کہاہے کہ ہم نے طلباء سے ان امو ر کو کابینہ میں زیر غور لانے کا وعدہ کیا تھا جو پورا کر رہے ہیں اوریونیورسٹیاں آئینی طور پر گورنر کے تحت ہیں جو انکے چانسلر بھی ہیں اور ہر ایک کے اپنے اختیارات ہیں ہم نے گورنر صاحب سے کہا ہے کہ یونیورسٹی سینٹ کا اجلا س کریں اور وہ کر بھی رہے ہیں جو بھی ہمارے اختیار میں ہے ہم بی ایم سی کے طلباء اور ملازمین کیلئے کرینگے