|

وقتِ اشاعت :   September 10 – 2020

کوئٹہ: پاکستان سینٹرل مائنز لیبر فیڈریشن کی جانب سے کے پی کے میں مہمند زیارت ماربل مائنز میں رونما ہونے والے واقعہ کیخلاف کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،

مظاہرین کی جانب سے ٹھیکیداری نظام کیخلاف شدید نعرے بازی کی گئی جبکہ مظاہرین نے مزدوروں کو تحفظ دو کے نعرے بھی لگائے پاکستان سینٹرل مائنز لیبر فیڈریشن کے رہنماوں نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مہمند زیارت ماربل مائنز حادثے کی جوڈیشل انکوائری کی جائے کیونکہ واقعہ میں 23 افراد جاں بحق جبکہ 6 مزدور تاحال لاپتہ ہیں،

مقررین نے کہا کہ ملک بھر میں رواں سال 117 کان کن مختلف حادثات میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھ چکے ہیں جس کی بڑی وجہ مائنز میں ٹھیکیداری نظام کا ہے جسے فوری ختم کیا جائے، مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ مائنز حادثات کے ذمہ داروں کو سخت سزا دی جائے جبکہ آئی ایل او کنونشن 176 کو تسلیم کیا جائے اس کے ساتھ انہوں نے وفاقی و صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ مزدوروں کی سیفٹی کے قوانین پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے تاکہ مزدوروں کی قیمتی جانوں کو ان حادثات سے بچایا جاسکے۔