|

وقتِ اشاعت :   September 10 – 2020

کوئٹہ: گزشتہ روز وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی زیرصدارت کابینہ اجلاس میں بی ایم سی سے متعلق فیصلے کو تحریک بحالی بی ایم سی نے مسترد کردیا ہے،

طلباء کی جانب سے تادم مرگ بھوک ہڑتال ساتویں روز میں داخل ہوگیا ہے، بی ایم سی بحالی تحریک کے نمائندگان کا کہنا ہے کہ کابینہ میں بی ایم سی سے متعلق فیصلہ ہمارے مطابق نہیں کیا گیا ہے

بولان میڈیکل کالج کو یونیورسٹی کا جز رکھنے کا فیصلہ ہمیں قبول نہیں ہے، ان کا کہنا ہے کہ آج تحریک بحالی بی ایم سی کے اہم اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کرینگے کیونکہ مسئلے کو حل کرنے کی بجائے اسے پانچ سال بعد کیلئے چھوڑا جارہا ہے جبکہ طلباء و ملازمین کے خدشات کو نظر انداز کیا گیا ہے۔