|

وقتِ اشاعت :   September 10 – 2020

چاغی: پدگ کے قریب آر سی ڈی شاہراہ پر بس اور کار گاڈی(پروبکس ) میں تصادم کار میں سوار پندرہ افراد میں سے چار جان بحق ہوگئے 11 افرادزخمی ہوگئے,

زخمیوں کو دالبندین پرنس فہد ہسپتال منتقل کردیا گیا اے سی دالبندین جاوید ڈومکی کے مطابق کار گاڈی تفتان اور بس کوئٹہ کی طرف جارہی تھی کہ حادثہ پیش آیا کار میں سوار تمام افراد کا تعلق پنجاب سے تھا جان بحق ہونے والوں میں سید علی ولد حضرت علی ،فرہان کا تعلق لاھور شہر سے ہیں جبکہ سید علی ولد جمعہ خان تعلق سیالکوٹ اور کار ڈائیور کا تعلق مستونگ ضلع سے ہیں

دیگر 11 افراد کا تعلق صوبہ پنجاب کے مختلف اضلاع سے ہیں ابتدائی تحقیقات کے مطابق کار میں سوار تمام افراد غیر قانونی راستہ استعمال کرکے محنت مزدوری اور روزگار کی تلاش میں ایران جارہے تھے مزید تفتیش مقامی انتظامیہ کررہی ہے زخمیوں میں تین کی حالت خراب ہونے کی وجہ سے کوئٹہ ریفر کردیا باقی زخمیوں کو دالبندین پرنس فہد ہسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے