کوئٹہ: ضلع خاران کے علاقے کوئٹہ روڈ خاران گرڈ اسٹیشن کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 سگے بھائی جاں بحق ہوئے،
لیویز حکام کے مطابق دونوں بھائی گھر سے آفس کی طرف جارہے تھے کہ ان پر مسلح افراد نے فائرنگ کی جنہیں تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو خاران شیخ زید اسپتال لایا گیا جہاں پر دونوں بھائی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے، لیویز حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہے کہ آیا واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے یا پھر دہشت گردی کا واقعہ ہے۔