کوئٹہ: وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں سیکرٹری کھیل و انچارج بلوچستان کمانڈو آپریشن سینٹر میر عمران گچکی کی زیر صدارت آنے والے موسم سرما میں صوبے بھر میں برف باری اور دیگر ناگہانی صورتحال سے موثر انداز سے نمٹنے کے لیے ڈویژنل کمشنرز ویڈیو کانفرنس اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام ڈویژنل کمشنرز اور انکے نمائندوں نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے شرکت کی۔
اجلاس میں سابقہ ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ اور موجودہ ڈپٹی سیکرٹری انڈسٹریز ڈاکٹر عتیق شاہوانی نے اپنے تجربات مسائل اور ان کے ممکنہ حل کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اجلاس میں اسٹنٹ ایگزیکٹو آفیسر بی سی او سی خادم حسین، چیف آپریٹنگ آفیسر پی پی آئی بلوچستان حاجی رفیق رئیسانی اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ سیکرٹری کھیل و انچارج بلوچستان کمانڈ و آپریشن سینٹر میر عمران گچکی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں بی سی او سی بہتر ربط کاری کے تحت ہر ممکن اقدام کو یقینی بنانے میں کردار ادا کرتا رہے گا۔
جبکہ بتایا کہ تمام ڈویژنل کمشنرز کے مسائل اور حل کیے گئے تجاویز کے بارے میں پی ڈی ایم اے، محکمہ مواصلات و تعمیرات، این ایچ اے اور ضلعی انتظامیہ کو تمام ممکنہ پیشگی اقدامات اٹھائے کے لیے مناسب اقدامات اٹھائے تاکہ لوگوں کو مشکلات درپیش نہ آئیں جس میں شاہراؤں پر آمد رفت بحال ہو سکے، جبکہ عوام الناس کو پیشگی اقدامات اٹھاتے ہوئے موسم کی صورتحال سے با خبر ہوتے ہوئے سفر پر نکلیں۔
علاؤہ ازیں ڈپٹی کمشنرز مستونگ، کچھی، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، زیارت اور دیگر ان اضلاع میں جہاں زیادہ برف باری ہوتی ہے ان اضلاع میں شاہراؤں کو کھولنے کے لیے جدید ٹریکٹرز اور ڈوزر کی فراہمی کے لیے سفارشات اعلی حکام کو بھجوایا جائے گا۔ ضلعی انتظامیہ پی ڈی ایم اے اور این ایچ اے کے ہمراہ کوئیک رسپانس فورس ترتیب دے گا اور ان کی ٹریننگ کو یقینی بنائیں گا، اسپیشل ٹرین سروس کے حصول کے لیے پاکستان ریلویز کی خدمات بھی لی جائیں گی۔
سڑکیں کھولنے کے لیے نمک کی بروقت خریداری کو ضلعی انتظامیہ متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر یقنی بنائے۔ ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات اٹھانے کے لیے کنٹینجسی پلان کے تحت فنڈز کی فراہمی اور جامع ٹریفک منیجمنٹ پلان، پی پی ایچ آئی کے ایمرجنسی رسپانس سینٹرز کی خدمات کو بہتر انداز میں استعمال کرنے اور ادویات کی فراہمی، مسافروں کے لیے عارضی قیام گاہوں میں سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے شفارشات مرتب کرتے ہوئے اعلی حکام کو بھجوایا جائے گا۔
جبکہ بلوچستان لیویز، پولیس، ایف سی اور پاک فوج امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیں گے اجلاس کو پی پی ایچ آئی کے چیف آپریٹنگ آفیسر حاجی رفیق رئیسانی نے صوبے بھر میں قائم 14 ایمرجنسی رسپانس سینٹرز، اور 4 اضلاع میں ٹیلی میڈسن سروس شروع کرنے کی تفصیلات سے آگاہ کیا جس پر اجلاس نے پی پی ایچ آئی کے اقدامات کو سراہا اور آنے والے وقتوں میں اس کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ ظاہر کی۔