ڈیرہ مراد جمالی(نامہ نگار)محکمہ پولیس نصیرآباد کی پولیس کانسٹیبلزکی خالی آسامیوں پر بھرتی کے لیے امیدواروں کی دوڑ میں بدنظمی کا انکشاف امیدواروں کی دو بار دوڑ کرانے پر مشتعل ہوگئے ڈیرہ مرادجمالی میں احتجاجاً قومی شاہراہ بلاک کردی گئی
تفصیلات کے مطابق نصیرآباد پولیس میں خالی آسامیوں کو پُر کرنے کے لیے 350پوسٹوں پر درخواستیں جمع کرانے والے امیدواروں کے فزیکل ٹیسٹ آج سے شروع ہوچکے ہیں جس میں سب پہلے ضلع جھل مگسی اور کچھی کے امیدواروں میں دوڑ کرائی گئی امیدواروں کو 7منٹ میں ڈیڈھ کلو میٹر کی دوڑ کا ٹاسک دیا گیا تھا
جس میں متعدد امیدوار فاصلہ عبور کرکے کامیابی حاصل کی ڈی آئی جی نے اپنی عدم موجودگی پر انتظامیہ کی جانب سے دوبارہ دوڑ کرانے کا کہا گیا ہے دوبارہ دوڑ کے حکم کے خلاف کامیاب امیدواروں نے قومی شاہراہ پر دھرنا دیکر روڈ بلاک کردیا بھرتیوں میں میرٹ نہ ہونے کے خلاف نعرہ بازی بھی کی گئی انہوں وزیراعلی جام کمال خان اور آئی جی بلوچستان سے سخت نوٹس لیکر دوبارہ دوڑ لینے والا حکم واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے
انہوں نے الزام لگایا شدید گرمی میں دو مرتبہ دوڑ کروانا بے ضابطگیوں کو ہوا دے کر اراکین اسمبلی وزراء کے سفارشی امیدواروں کو بھرتی کرنے کا ڈرامہ رچایا جا رہا ہے انتظامیہ کی جانب سے کامیاب مذاکرات کے بعد قومی شاہراہ کھول دی گئی ہے