دالبندین :بلوچستان نیشنل پارٹی ملازمین کے حقوق اور مظلوم اقوام کی جدوجہد کو اپنا نصب العین سمجھتی ہیں حکومت آئی ایم ایف کے وفادار بننے کے بجائے اپنے ملازمین کے جائز حق تسلیم کریں ان خیالات کا اظہار بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی حاجی میر محمد ہاشم نوتیزی نے پارلیمنٹ لارجز اسلام آبار میں گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن آئینی کے مرکزی صدر مجیب اللہ غرشین کی قیادت میں ملنے والے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی اس موقع پر گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن آئینی کے دیگر رہنماؤں منظور راہی بلوچ علی آحمد شاہوانی وڈیرہ غلام فاروق عمرانی شوکت بلوچ اور دیگر شامل تھے ملاقات میں مجیب اللہ غرشین نے اساتذہ اور محکمہ تعلیم کے دیگر ملازمین کے مسائل و مشکلات سے انہیں آگاہ کیا
رکن قومی اسمبلی حاجی میر محمد ہاشم نوتیزی نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی ہر وقت ملازمین اور مظلوم اقوام کی جدوجہد کو اپنا نصب العین سمجھتی ہیں موجودہ حکومت آئی ایم ایف کے وفاداری کے بجائے اپنے ہی لوگوں کے ساتھ وفاداری نبھائیں انکریمنٹ اور تنخواہوں کو بڑھانا ملازمین کا آئینی حق ہیں مگر تاریخ میں پہلی مرتبہ ملازمین کو انکے آئینی حق سے محروم کیا گیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی بلوچستان میں بسنے والے تمام ٹریڈ یونینز اور مظلوموں کے حقوق کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائے گی اور لوگوں کے ساتھ کسی بھی ناانصافی پر خاموش نہیں رہیں گی ۔
حکومت ملازمین کے جائز حقوق تسلیم کرے، ہاشم نوتیزئی
وقتِ اشاعت : September 12 – 2020