|

وقتِ اشاعت :   September 12 – 2020

پنجگور : نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی ووٹ کوعزت دو کے نعرے پر یقین رکھتا ہے ملک کی خوشحالی جمہوری اداروں کی استحکام اور عوامی حق رائے دہی کے احترام کرنے میں ممکن ہے میر حاصل خان بزنجو نے ہمیشہ جمہوری اداروں کے استحکام کے لیے جہدوجہد کی آج جب وہ ہم میں نہیں رہے تو ان کی کمی ملک کے تمام وہ طبقات محسوس کررہے ہیں
جو انھیں قریب سے جانتے تھے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میر حاصل خان کی یاد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس کے موقعے پر کیا نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی نے کہا کہ پاکستان میں جمہوری اداروں کی مظبوطی ایک خوشحال مستقبل کی ضامن ہے ملک میں اصل قیادت کو کڈے لائن لگاکر مصنوعی قیادت کو پروموٹ کرکے عوام پر مسلط کرنے سے مسائل پیدا ہوئے انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے بغیر پاکستان میں ترقی کا سفر نامکمل ہے 2018 کے الیکشن میں عوام کی مینڈنٹ کے حامل جماعتوں جمعیت نیشنل پارٹی عوامی نیشنل پارٹی کو اس لیے پارلیمنٹ سے دور رکھا گیا تاکہ ان اداروں میں عوام کے حقوق کے لیے آواز نہ اٹھے جان بلیدی نے مزید کہا کہ سینٹ الیکشن سب کے سامنے ہیں انہوں نے کہا کہ میر حاصل خان نے ہمیشہ اس طرح کی زیادتیوں پر آواز اٹھایا اور کھبی بھی اصولوں پر سودابازی نہیں کی نیب کے زریعے انھیں موقف سے ہٹانے کی کوشش اور ہھتکنڈے استعمال ہوئے
مگر وہ اپنے اصولوں پر ڈٹے رہے میر حاصل کی جہدوجہد ہم سب کے لیے مشعل راہ ہے اور نیشنل پارٹی کے کارکن اپنے قائد کے مشن کو آگے بڑھانے کے لیے اتحادواتفاق کا عملی مظاہرہ کرکے پارٹی کا پروگرام گھر گھر تک پہنچائیں کیونکہ نیشنل پارٹی ایک ایسی سیاسی قوت ہے جو بلوچستان کو مشکلات سے نکالنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔